فیس بک نے’میمز‘ کے شوقین افراد کی خواہش پوری کردی

فوٹو: بشکریہ میش ایبل

سوشل میڈیا صارفین میمز کا استعمال کرکے  لطف اندوز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

میمز کے مقبول ہونے کو مدِنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطوں کے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ نے میمز کے شوقین افراد کی خواہش پوری کردی ہے۔

فیس بک نے ایک ایسی ایپلیکیشن پیش کی ہے جس کو ڈاؤن لوڈ کر کے صارفین اپنی پسند کی میمز کو خود بنا سکتے ہیں اور اس ایپ کا نام ’وہیلز‘ رکھا گیا ہے۔

دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے (نیو پروڈکٹ ایکسپیری مینٹیشن ) گروپ نے یہ ایپلیکیشن پیش کی ہے جو کہ فی الحال صرف کینیڈین ایپ اسٹور پر میسر ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایپ صارفین کو مفت فراہم کی جائے گی، وہیلز ایپ کے ذریعے صارفین اپنی تصویر یا اپنے فون گیلیری کی پسندیدہ تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے میمز بنائیں گے۔

اس ایپ میں صارفین تصویر چُننے کے بعد اس میں من پسند پیغام، ایموجیز، اور اسٹیکرز بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 

مزید خبریں :