ٹک ٹاک میں نئے فیچر کی شمولیت کی تیاری

— 

معروف ویڈیو ایپ ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر لانے کا تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک ایک نئے فیچر کی جانچ پڑتال کر رہی ہے جس میںصارفین اپنے بائیو اور ویڈیو کلپ میں ای کامرس جیسی ویب سائٹس کے لنک ایڈ کرسکیں گے۔

یہ فیچر ٹک ٹاک کے علاوہ فیس بک، انسٹاگرام، پن ٹریسٹ اور اسنیپ چیٹ پر پہلے سے ہی موجود ہے۔

ٹویٹر پر فیبیئن برن نام کے ایک صارف نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس کے بائیو سیکشن اور ویڈیو کلپ میں کسی ویب سائٹ کا لنک دیا گیا ہے جس پر کلک کرکے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہےاور  پھر وہاں سے صارف خریداری بھی کرسکتا ہے۔

حال ہی میں رپورٹ آئی تھی کہ ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کر گئی ہے اور  یہ اب دنیا کی تیسری مقبول ترین ایپ ہے۔

مزید خبریں :