Time 21 نومبر ، 2019
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت: سیکڑوں بچے شہید ، ایک لاکھ سے زائد یتیم ہوگئے

1989 سے اب تک 894 بچوں کو شہید کیا گیا، بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کردی— فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں سیکڑوں بچے شہید اور ایک لاکھ سے زائد یتیم ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی میں کشمیری بچے سب سے زیادہ متاثر ہو ئے،1989 سے اب تک 894 بچوں کو شہید کیا گیا۔

پیلٹ گن کی فائرنگ میں اسکول جانے والے متعدد بچے زخمی ہوئے، کشمیر کی ابدتر صورتحال پر سوشل میڈیا پر بات کرنا بھی جرم ٹھہرا، بھارتی پولیس نے کشمیر سے متعلق پوسٹ کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر اور کشمیر میں مقیم ان کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پروفیسرہما پروین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پروفیسر ہیں جبکہ ان کے صحافی شوہر اور بیٹی کشمیر میں موجود ہیں۔

ہما پروین نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ رابطہ منقطع ہونا واقعی خطرناک اور تکلیف دہ ہے۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

30 برسوں کے دوران 894 بچوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو جیلوں میں بند کیا گیا۔

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل سے ایک لاکھ 7ہزار780بچے یتیم ہوئے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کا لاک ڈاؤن 109 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :