سن بلاک کا زائد استعمال لڑکی کے لیے وبال جان بن گیا

فوٹو: فائل

سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچنے کیلیے عام طور پر سن بلاک کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر سن بلاک کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو اس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی چینی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جو سن بلاک کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتی تھی اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوئے۔

چین کی شہری 20 سالہ لڑکی شدید قے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ ان کی پسلیوں میں 10 سے زائد جگہ فریکچر ہوا ہے۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

ڈاکٹر نے جب لڑکی کی ہڈیوں کی ٹوٹنے کی وجہ بتائی تو اسے سننے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکی کی ہڈیاں بے حد نازک ہوگئی ہیں کیونکہ وہ سن بلاک کا ضرورت سے زائد استعمال کیا کرتی تھی اور اس وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی شدید کمی ہوگئی۔

لڑکی سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچنے کے لیے سن بلاک کا زائد استعمال کرتی تھی جس کی وجہ سے اس کے جسم میں وٹامن ڈی اور خون میں فاسفورس کی مقدار بے حد کم ہوگئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں اس لڑکی کی بیماری ایک معمہ بن گئی ہے، متعدد ڈاکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ لڑکی کے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار سن بلاک کا زائد استعمال کرنے کی وجہ سے ہی کم ہوئی ہے۔

دوسری جانب چند ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سن بلاک استعمال کرنے سے وٹامن ڈی کی مقدار کم نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :