پاکستان
Time 26 نومبر ، 2019

مشرف کیس میں حکومت کی نیت صحیح نہیں لگ رہی: تجزیہ کار

کراچی: جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان نیلم یوسف کے پہلے سوال پرویز مشرف اور وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، کیا حکومتی حمایت کے بعد عدالت کو پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہئے؟

جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیس میں حکومت کی نیت صحیح نہیں لگ رہی ،سنگین غداری کیس بہت واضح ہے اس کا اتنے عرصہ چلنا تعجب خیز ہے،مشرف بھی غیرسنجیدہ نظر آئے۔

ریما عمر نے کہا کہ مشرف کیس میں حکومت کی طرف سے عدالتی فیصلے کوچیلنج کیے جانے کے بعد معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے، کسی کو سمجھ نہیں آرہا حکومت کرنے کیا جارہی ہے، حکومت کو ڈیڑھ سال بعد مشر ف کیس کا خیال کیوں آیا ہے،حکومت نے اپنی پٹیشن میں حقائق کے برخلاف دلائل دیئے ہیں، جس پراسیکیوشن ٹیم نے کیس لڑا اسے اچانک یہ کہہ کر تبدیل کردیا گیا کہ وہ بہت مہنگی تھی.

مشرف کیس میں حکومت کی نیت صحیح نہیں لگ رہی ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ سنگین غداری کیس میں کوئی فیصلہ آئے اس لئے کیس کی بنیاد پر ہی سوال اٹھادیئے ہیں، سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کو ہدایت کی تھی کہ پرویز مشرف پیش نہیں ہوتے تو ان کی غیرموجودگی میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

مزید خبریں :