Time 04 دسمبر ، 2019
کھیل

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 11 ہوگئی

nepalنیپال میں جاری 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نےمزید 5 گولڈ میڈلزجیت لیے جس کے بعد میڈل ٹیبل پر  پاکستان تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

13ویں ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کےگولڈ میڈلزکی تعداد 11 ہوچکی ہے،جس میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز  پاکستانی کراٹیکاز نے جیتے ہیں۔

کراٹے ٹیم نے مجموعی طورپر 6 گولڈ،8 سلور اور5 برانز میڈل اپنےنام کیے ہیں۔

بدھ کو ہونے والے مقابلوں میں کراٹےکی مائنس 50 کلوگرام کیٹیگری میں نعمان احمد نےطلائی تمغہ سینے پر سجایا، ان کے علاوہ مینز اور ویمنز کومیتے ٹیم نے بھی گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

تائی کوانڈو ایونٹ میں وقار نے چاندی ، انیلہ اور جبران نے چاندی کے تمغے جیتے  جبکہ محمود اور سویا صابر نے کانسی کا حاصل کیا۔

85 کلوگرام ووشو کیٹیگری میں محمد امجد اقبال نے گولڈ میڈل حاصل کیا جب کہ ووشو میں ہی فاطمہ ، عبدالخالق اور صدام حسین نے بھی برانز میڈلز حاصل کیے۔

مردوں کی 200 میٹرریس میں محمد عزیر نےسونے کا تمغہ سینے پرسجایا جب کہ خواتین کی 200 میٹرریس میں نجمہ پروین نےچاندی اور ڈسکس تھرو میں شمس الحق نےکانسی کا تمغہ جیتا۔

ٹینس فائنل میں بھارت سے شکست کےبعد پاکستان ٹیم سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔

شوٹنگ کے 25میٹر پسٹل ایونٹ مین رابعہ، لبنٰی اور مہوش پر مشتمل ٹیم نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان11 طلائی ،17چاندی اور 25کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید خبریں :