کھیل
Time 08 دسمبر ، 2019

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

کرکٹ کمیٹی سے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان مستعفی—فوٹو فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

چیئرمین پی بی بی احسان مانی نے وسیم خان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں، اب کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین  سابق کرکٹر ہو گا۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کا اعلان جنوری کے اوائل تک کر دیا جائے گا، کرکٹ کمیٹی آزادانہ ہوگی اور اس کی الگ اہمیت ہو گی۔

علاوہ ازیں احسان مانی نے بتایا کہ  ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدثر نذرکا معاہدہ مئی میں ختم ہوگا، ہم ان کی خدمات کے معترف ہیں لیکن وہ مستقبل میں کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے 5 رکنی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ قومی ٹیم کے سابق کوچ محسن خان کو بنایا تھا تاہم انہوں نے چیئرمین شپ چھوڑنے کے ساتھ کرکٹ کمیٹی سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی جس پر وسیم خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :