Time 10 دسمبر ، 2019
کھیل

کرکٹ سے آؤٹ مگر ماڈلنگ میں اِن؛ حسن علی تنقید کی زد میں

کرکٹرز فیشن شو کے دوران جب ریمپ پر واک کرتے ہیں تو خوب داد سمیٹ لیتے ہیں لیکن پسلیوں میں ہیئر لائن فریکچر کے ساتھ فیشن شو میں جلوے بکھیرنا کرکٹر حسن علی کے لیے تنقید کا باعث بن گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ‏حسن علی نے لاہور میں ہونے والے ایک برائیڈل فیشن شو میں تین روز قبل جلوے بکھیرے جس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید اور طنز کا سامنا ہیں۔

مگر اس طنز کی وجہ  یہ نہیں  کہ حسن علی نے واک اچھی نہیں کی بلکہ انہوں نے اپنی سیلی بریشن یعنی جشن کا مخصوص انداز بھی اپنایا۔

انہوں نے ریمپ پر دُلہے کا لباس زیب تن کرکے جلوے بکھیرے اور اپنا جنریٹر والا مخصوص انداز بھی کرکے سب کو انٹرٹین کیا۔

دراصل حسن علی ستمبر سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں شامل نہ ہو سکے اور ایسے میں ان کا ریمپ واک کرنے پر شائقین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ساج صادق نامی صارف لکھتے ہیں کہ حسن علی  پسلیوں کے فریکچر کی وجہ سے کرکٹ سے باہر ہیں لیکن ماڈلنگ کے لیے فٹ ہیں۔

ایسے ہی سلطان محمود خان نے لکھا کہ ان بھائی کی کمر میں تکلیف ہے، شادی کے بعد سے ان فٹ ہیں۔۔۔۔ مگر ماڈلنگ کے لیے فٹ ہیں۔



مزید خبریں :