پاکستان
Time 17 دسمبر ، 2019

زرداری، سراج درانی اور فریال کے بعد خورشید شاہ کو بھی ضمانت مل گئی

سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور مزید 15 روز کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسرنے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب سکھر کی تحویل میں ہیں اور انہیں 18 ستمبر 2019 کو بنی گالہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست 2019 سے تحقیقات کا آغاز کیا ، ان پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کے لیے ایمنٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ پر ہوٹل، پیٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے ناموں پر اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔

مزید خبریں :