18 دسمبر ، 2019
موٹاپے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم دن بھر جتنی چیزیں کھا رہے ہوتے ہیں اس میں موجود کیلوریز سے ہم بے خبر ہوتے ہیں۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک معمولی سی چاکلیٹ بار کھانے کے بعد ہمیں کتنی دیر ورزش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟
اس بات سے زیادہ تر لوگ بے خبر ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہم جو کچھ دن بھر کھا رہے ہوتے ہیں، ان کیلوریز کو جلانا بے حد ضروری ہوتا ہے، اگر ایسا نا کیا جائے تو انسان کب موٹاپے کی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے اس کی خبر ہی نہیں ہوتی۔
کلیوریز کو جلانے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ انسان ورزش کرے، ماہرین خوراک کے مطابق آپ جو بھی چیز کھائیں اس کی کیلوریز کو دماغ میں مدِنظر ضرور رکھیں کیونکہ آپ جتنی کیلوریز لیں گے اتنی ہی آپ کو ورزش بھی کرنی پڑے گی۔
برطانیہ کی لاؤ بورؤ یونیوورسٹی میں ہونے والے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ کن چیزوں کو کھانے کے بعد آپ کو صحت مند رہنے کے لیے کتنی ورزش کرنی پڑے گی۔
مطالعے کے مطابق ایک چھوٹی چاکلیٹ بار میں 229 کیلوریز ہوتی ہیں، اس چھوٹی چاکلیٹ کو کھانے کے بعد انسان کو 42 منٹ چہل قدمی یا 22 منٹ کی دوڑ لگانا ضروری ہے۔
اس مطالعے کے سامنے آنے کے بعد جو لوگ چاکلیٹ کھاتے ہیں انہیں یہ بات لازمی دماغ میں رکھنی ہوگی کہ چاکلیٹ کھانے کے بعد آپ کو کتنی ورزش کرنا ضروری ہو گی۔
اگر ہم روزانہ کی کیلوریز کو ورزش کر کے نہیں جلائیں گے تو یہ جسم میں جمع ہوتی رہتی ہیں جو بعد ازاں موٹاپے جیسی خطرناک بیماری بن جاتی ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔