23 دسمبر ، 2019
کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا،جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔
سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 35 سالہ امام بخش کوگزشتہ رات اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ٹنڈو اللہ یار کے رہائشی امام بخش کو 5 سال قبل کتے نے کاٹا تھا جسے گذشتہ رات کو ہائیڈرو فوبیا اور بخار کی شکایت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو آج پیر کے روز انتقال کرگیا۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال صوبے بھر میں سگ گزیدگی کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔