اقراء عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ اقراء عزیز  کامیڈین یاسر حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ اقراء عزیز نے شادی کے اس پُرمسرت موقع پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ روایتی لال رنگ کا عروسی جوڑا پہنا جس میں وہ خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اداکارہ اقراء عزیز نے لال رنگ کے خوبصورت جوڑے پر روایتی سنہرے رنگ کی جیولری پہنی اور معروف میک اپ آرٹسٹ وقار سے میک اپ کرایا۔

دوسری جانب کامیڈین یاسر حسین نے اپنی شادی کے دن کریم رنگ کی شیروانی کے ساتھ میچنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر اقراء عزیز کا  یاسر کو سر پر کّلا پہنانے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جب کہ اداکار جوڑی کی شادی کی  تصاویر اور ویڈیوز  سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکاریاسر حسین اور اقراء عزیز نے اپنی شادی کا ایک دلچسپ دعوت نامہ سب سے شیئر کیا تھا۔

دونوں کی شادی کا دلچسپ کارڈ جو انوکھے اینیمیٹڈ اسٹائل میں ڈیزائن کیا گیا تھا جو منظر عام پر آتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

اداکار جوڑی کی شادی تقریبات کا آغاز چند روز قبل مایوں کی رسم سے ہوا تھا۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

مایوں کی رسم کے بعد گزشتہ روز اداکار جوڑی کی مہندی کی تقریب ہوئی تھی۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

واضح رہے کہ  لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کر دی تھی۔

مزید خبریں :