Time 08 جنوری ، 2020
دنیا

امریکی اڈوں پر حملہ مناسب جواب ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عراق پر امریکی فوجی اڈوں پر حملے کو مناسب جواب قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ ایران نےمناسب جواب دے دیا ہے اور ایران کی جانب سے مناسب جواب مکمل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کےچارٹرکے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کی اور اُسی فوجی اڈےکونشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایاگیا۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بڑھانا نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ 

واضح رہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا کے خلاف انتقامی کارروائی کی اور عراق میں اس کے 2 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق پینٹاگون کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔


مزید خبریں :