Time 10 جنوری ، 2020
صحت و سائنس

فضائی آلودگی پھیپھڑوں کے ساتھ دماغ کو بھی متاثر کرتی ہے: تحقیق

فوٹو: فائل

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق دنیا میں تقریباً 2 کروڑ آبادی دماغی بیماری ’شیزوفرنیا‘ سے متاثر ہے۔

’شیزوفرنیا‘ ایک دماغی بیماری ہے جس میں انسان کی دماغی صحت متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے، اس بیماری سے متاثرہ افراد میں قبل از وقت موت کے خطرات عام لوگوں سے زیادہ ہوجاتے ہیں۔

اس بیماری کے حوالے سے محققین ابھی بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا اس بیماری ہونے کی اصل وجہ کیا ہو سکتی ہے۔

ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی کی جانب سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں انہوں نے دماغی بیماری کی ایک وجہ بچپن سے ہی زائد فضائی آلودگی کا سامنا کرنے کو ٹہھرائی ہے۔

تحقیق کے مطابق فصائی آلودگی نا صرف انسان میں  پھیپھڑوں کے کینسر اور دمے جیسی بیماری کا باعث بنتی ہے بلکہ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے۔

میڈیکل نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی آگے جاکر یاداشت کھونے کا بھی باعث بنتی ہے، حالیہ تحقیق نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ فضائی آلودگی سے دماغی کارکردگی اور دماغی صحت متاثر ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے سینئر محقق ہینریٹ ہورسڈل کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ زائد فضائی آلودگی شیزوفرنیا کے خطرات میں بھی زیادہ اضافہ کرتی ہے۔

محققین نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے لوگ جو زائد فضائی آلودگی والے علاقوں میں رہتے ہیں ان میں دماغی بیماری کے خطرات میں 3 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :