کاروبار
Time 11 جنوری ، 2020

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا چھٹا روز، بندرگاہوں سے مال کی ترسیل بند

ہڑتال کے دوران اندرون اور بیرون ملک 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل نہیں ہو سکی: ٹرانسپورٹرز مالکان  — فوٹو: آن لائن/لاہور 

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے جس کے باعث بندرگاہوں سے مال کی ترسیل بند ہوگئی۔

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز ایکسل لوڈ کنٹرول پر عملدرآمد، روٹ پرمٹ اور ٹوکن فیس میں اضافہ واپس لینے سمیت 10 نکاتی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے۔ 

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی جس کے باعث بندرگاہوں سے مال کی ترسیل بند ہے۔ 

ایکسپورٹ کے کنٹینرز ملک کے مختلف حصوں سے بندرگاہ تک بھی نہیں پہنچ سکے ہیں جبکہ ہڑتال کی وجہ سے برآمدی اور درآمدی سامان کی ترسیل معطل ہے۔

کنٹینرز ایسوسی ایشن کا روٹ پرمٹ اور ٹوکن فیسوں میں اضافے کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے خاتمے کے لیے گڈز ٹرانسپورٹز سے بات چیت شروع کر رہے ہیں اور امید ہے کہ معاملات جلد حل ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :