کھیل
Time 12 جنوری ، 2020

بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔ 

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلا دیشی بورڈ نے اپنے اجلاس میں کیا۔ 

صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹیز کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔

صدر بنگلادیش بورڈ کا کہنا تھا کہ بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ کرے گا۔

یاد رہے کہ ‏بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

مزید خبریں :