خواتین کو تحفظ دینے والی اس لپ اسٹک کے پیچھے چھپا راز جانیے

فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک سائنس دان نے خواتین کے تحفظ کے لیے ایک انوکھا پرسنل گیجٹ تیار کیا ہے۔

شیام چورسیا نے ایک ’لپس ٹک گَن‘ نامی گیجٹ تیار کیا ہے، اس لپ اسٹک کے بٹن کو دباتے ہی ایک دھماکے جیسی آواز پیدا ہوگی جب کہ یہ پولیس کے نمبر پر ایک سگنل بھی بھیجے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ’لپ اسٹک گن‘ با آسانی چھوٹی سی جگہ پر آجاتی ہے اور یہ دکھنے میں بالکل ایک لپ اسٹک کےجیسی ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر کوئی خاتون خطرناک صورتحال میں پھنس جاتی ہے تو اسے صرف ساکٹ میں لگے بٹن کو دبانا ہوگا، جس سے فوری طور پر زور دار آواز آئے گی اور یہ پولیس کو ایک پیغام بھی بھیجے گی‘۔

اسے لپ اسٹک کی طرح اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ یہ باآسانی کہیں بھی رکھی جا سکے جب کہ کسی کو اس پر شک بھی نہیں ہوگا۔

اس لپ اسٹک گن کو بلو ٹوتھ کے ذریعے موبائل فون میں کنیکٹ کیا جاسکتا ہے اور اسے باآسانی چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔

شیام چورسیا کا کہنا ہے کہ انہیں اس گیجٹ کو بنانے میں ایک مہینے کا عرصہ لگا اور اس گیجٹ کی قیمت 600 روپے ہے۔

اس گیجٹ کو استعمال کرنے والی ایک طالبہ شیفالی رائے نے بتایا کہ یہ ایک ایسا گیجٹ ہے جسے با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک زوردار آواز پیدا کرتا ہے جس سے کوئی بھی خوف زدہ ہو سکتا ہے۔

اس گیجٹ کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا کہ یہ ایک لپ اسٹک نہیں بلکہ لپ اسٹک گن ہے۔ 

مزید خبریں :