پاکستان
Time 15 جنوری ، 2020

نوازشریف کی رپورٹس میں اگر کچھ ثابت ہوا تو مزید ریلیف دیں گے: وزیر صحت پنجاب

ملتان: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے انسانی ہمدردی پر ریلیف دیا اور ان کی رپورٹس میں اگر کچھ ثابت ہوا تو مزید ریلیف دیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف جب پاکستان سے باہرگئے توانہیں علاج کے لیے مخصوص وقت دیا گیا تھا، 25 دسمبرکو نواز شریف کے وکیل نے علاج کی مدت میں توسیع کی درخواست دی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جو رپورٹس پیش کی گئیں ان میں کچھ بھی واضح نہیں تھا، 13 جنوری کو ہم نے ناکافی شواہد پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست بھجوائی، ڈاکٹرعدنان سے مدت کی توسیع پررپورٹس منگوائیں، ڈاکٹرعدنان نے رپورٹس جمع کروانے کا کہا، 13 جنوری کوڈاکٹرعدنان کے ساتھ آخری ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے انسانی ہمدردی پر ریلیف دیا، رپورٹس میں اگر کچھ ثابت ہوا تو مزید ریلیف دیں گے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کوکل نواز شریف کی رپورٹس موصول ہوئیں ہیں۔

مزید خبریں :