پاکستان
Time 19 جنوری ، 2020

ٹڈی دل 30 سال بعد دوبارہ متحرک، 52 ممالک متاثر

فوٹو: فائل

وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل 30 سال بعد دوبار ہ متحرک ہو گئی ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا کے 52 ممالک متاثر ہیں۔

ٹڈی دل نے سندھ اور بلوچستان کے بعد اب پنجاب کے مختلف شہرون میں فصلوں پر حملے شروع کر دیئے  ہیں۔

ٹڈی دل کے تازہ ترین حملے سے ساہیوال میں سیکڑوں ایکڑ  پر کھڑی کاشت فصلیں متاثر ہو گئیں 

کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے سے گندم، سرسوں اور آلو کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، محنت سے کاشت کی گئی فصلوں کے نقصان پر شدید پریشان ہیں۔

منکیرہ میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے گندم، چنا اور دیگر باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ 

اس حوالے سے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹڈی دل 30 سال بعد دوبار ہ متحرک ہو گئی ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا کے 52 ممالک متاثر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے الرٹ دے رکھا ہے اور تمام سرکاری ادارے بھی پلانٹ پروٹیکشن کے ساتھ متحرک ہیں۔

صوبائی وزیر زراعت کے مطابق ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسپرے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، شکایت موصول ہونے پر اسپرے ٹیمیں اسپرے کر رہی ہیں لیکن فی الحال کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

تاہم محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :