کاروبار
Time 24 جنوری ، 2020

امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران گیس منصوبے پر کام رک گیا

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام امریکی پابندیوں کے باعث رکا ہوا ہے۔

سینیٹ میں تحریری جواب میں وزارت توانائی نے بتایا کہ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں جس کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی رک گیا ہے۔

وزارت توانائی کا مزید کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید 5 سال کا عرصہ دیا گیا ہے ۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ نئے معاہدے کے باوجود منصوبے کی تکمیل امریکی پابندیاں ختم ہونے سے ہی مشروط ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر معاملات کی وجہ سے اس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔

مزید خبریں :