ہزاروں خواتین کا جاپانی ارب پتی کے ساتھ چاند پر جانے کا خواب ٹوٹ گیا

فوٹو: فائل

جاپان کے ارب پتی شخص ہوساکو میزاوا نے چاند پر جانے کے لیے ساتھی خاتون کی تلاش کا پروگرام منسوخ کر دیا۔

چند روز قبل ہوساکو میزاوا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا تھا کہ اُنھیں چاند پر جانے کے لیے ایک پُرکشش خاتون کی تلاش ہے، ارب پتی شخص نے چاند پر جانے کی خواہشمند خواتین کو درخواست جمع کرانے کے لیے 17 جنوری تک کی مہلت دی تھی۔

جاپانی ارب پتی شخص کو چاند پر ان کے ساتھ جانے کی خواہش رکھنے والی تقریباً 30,000 خواتین کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

مگر جاپانی ارب پتی شخص نے اچانک چاند پر جانے کے لیے خاتون ساتھی کی تلاش کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہوساکو میزاوا نے اپنے پروگرام کی منسوخی کا اعلان بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ چاند پر جانے کے میرے حقیقی اور دیانت دارانہ عزم کے باوجود اس میں شرکت کے حوالے سے میرے ملے جلے جذبات ہیں۔

ارب پتی شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر اس پروگرام میں حصّہ نہیں لے سکتا اس لیے اُن 27,722 خواتین سے بہت شرمندہ ہوں جنھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر درخواستیں جمع کرائیں۔

ہوسا کومیزاوا معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ’زورو ٹاؤن‘ کے بانی ہیں جس کے بارے میں امریکی میگزین فوبز کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب ڈالرز ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کی جب ہوساکو میزاوا نے اس قسم کا اعلان کیا ہو، اس سے قبل بھی جاپانی ارب پتی شخص اپنے 100 فالوورز میں 9 لاکھ ڈالرز بانٹ چکے ہیں۔

مزید خبریں :