پاکستان
Time 02 فروری ، 2020

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج

فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی پھر سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر ایک بارپھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارت کی جانب سے ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک 45 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کنٹرول لائن پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر ہم اپنا دفاع کریں گے۔

مزید خبریں :