Time 08 فروری ، 2020
دلچسپ و عجیب

دُلہن کی ساڑھی پسند نہ آئی، دولہا والوں نے شادی سے انکار کردیا

فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کرناٹکا میں  دولہا والوں نے عین شادی کے موقع پر ساڑھی کو جواز بناکر شادی سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا کے شادی سے پیچھے ہٹنے کی یہ وجہ تھی کہ اس کے والدین کو دُلہن کی رسم کے دوران زیب تن کی جانے والی ساڑھی پر اختلافات تھے جس بناء پر انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔

راگھوکمار نامی شخص کا تعلق کرناٹکا کے ایک چھوٹے گاؤں سے ہے جس نے شادی کے عین موقع پر اپنے والدین کے حکم پر شادی کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راگھوکمار اور سنگیتا نامی لڑکی ایک سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کی رضا مندی سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

دولہے کے والدین نے رسم کے موقع پر دُلہن سے ساڑھی بدلنے کے لیے کہا تھا کیونکہ وہ سنگیتا کی ساڑھی کی کوالٹی سے خوش نہیں تھے لیکن دُلہن کے ساڑھی تبدیل نا کرنے پر والدین نے شادی سے انکار کردیا اور بعد ازاں دولہے نے والدین کی بات مانتے ہوئے ان کے فیصلے پر عمل کیا۔

مقامی پولیس کے مطابق راگھوکمار پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :