Time 08 فروری ، 2020
پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور  جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاؤں کاکوٹہ کا رہائشی میر محمد شہید ہوگیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی جسے علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی جانب سے ستوال سیکٹر اور لیپہ ویلی کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ 

مزید خبریں :