کھیل
Time 09 فروری ، 2020

کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز کردیا

لاہور: کبڈی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی۔

لاہور میں کبڈی کے عالمی میلے کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوگیا ہے جہاں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مقابلوں کے آغاز کا اعلان کیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد پہلا مقابلہ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوا جہاں پاکستان نے حریف ٹیم کو باآسانی شکست دے دیدی۔ 

پاکستان نے 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی اور شاندار فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کی شروعات کی۔ دوسرا میچ ایران اور سرالیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

دوسری جانب کبڈی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں ایران نے سیرالیون کو شکست دے دی۔

سیرالیون کے19 پوانٹس کےمقابلے میں ایران نے60 پوائنٹس سےکامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کبڈی کا عالمی ورلڈکپ 16 فروری تک جاری رہے گا اور میگا ایونٹ میں بھارت سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مزید خبریں :