کھیل
Time 10 فروری ، 2020

کبڈی ورلڈ کپ میں دوسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلے

پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کے مقابلے زور  و شور سے جاری ہیں، لاہور میں ہونے والے دوسرے روز کے مقابلوں میں بھارت ، ایران اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے فتح حاصل کی۔

لاہورمیں جاری کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے سنسنی خیز مقابلوں میں پہلوان ایک دوسرے کے خلاف زبردست داؤ پیچ آزمانے میں مصروف ہیں۔

ایونٹ کے دوسرے روز کے پہلے میچ میں بھارت نے جرمنی کے خلاف یکطرفہ میچ میں 28 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

 دوسرے میچ میں ایران کی کبڈی ٹیم نے انگلینڈ کو زیرکیا، فاتح ٹیم نے 27-57 کے اسکور سے حریف کو مات دی۔

 دوسرے دن کے آخری مقابلے میں آسٹریلیا نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 48 ،37 کے مارجن سے شکست دی۔

کل ٹورنامنٹ کے تیسرے روز 4 میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کینیا کے خلاف کھیلے گا۔

پہلے میچ میں قومی ٹیم نے  کینیڈا کی ٹیم کو  24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے باآسانی شکست دے کر  ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہونے والا کبڈی کاعالمی کپ 16 فروری تک جاری رہے گا اور میگا ایونٹ میں بھارت سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مزید خبریں :