کھیل
Time 15 فروری ، 2020

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کے کھلاڑی انگلش کرکٹر سمت پٹیل لاہور پہنچ گئے

پاکستان میں میچز سے شائقین کو فائدہ ہوگا—فوٹو جیو نیوز

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ  جاری ہے جس میں انگلینڈ کے کرکٹر اور لاہور قلندرز میں شامل سمت پٹیل لاہور پہنچ گئے ہیں۔

 کرکٹر سمت پٹیل کا کہنا ہے کہ لاہور پہلی مرتبہ آیا ہوں، لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں اور پاکستان سپر لیگ کا مکمل ایڈیشن پاکستان ہونے پر پُرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پی ایس ایل کے تمام میچز ہونا خوش آئند ہے، اس سے کرکٹ کے شائقین کو فائدہ ہوگا اور وہ اپنے اسٹارز کو ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

 سمت پٹیل کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہر ملک میں ہونی چاہیے اور پاکستان میں بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔

 اپنی فرنچائز کے حوالے سے کرکٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز نے کرکٹ کے لیے  بہت کچھ کیا ہے، اسی لیے اب اس کا حصہ بننے پر خوش ہوں اور میں ہوں قلندر۔ 

انہوں نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے، حارث رؤف لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے آئے، ٹیپ بال سے کھیلتے ہوئے  بگ بیش لیگ میں پہنچے اور پھر پاکستان ٹیم کی جانب سے بھی کھیلے۔

سمت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بولنگ کا معیار بہت اچھا ہے اور یہ ایک اچھی لیگ ہے، لاہور قلندرز کی بیٹنگ میں کرس لین اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں، میں بھی اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ 20 فروری سے شروع والے پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز اس بار پاکستان میں ہوں گےم مقابلوں میں شرکت کیلئے پشاور زلمی میں شامل ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی پاکستان پہنچنے والے پہلے کھلاڑی تھے، وہ بدھ کو کراچی پہنچے تھے جب کہ جمعرات کی صبح ملتان سلطانز کے روی بوپارا بھی پاکستان پہنچ گئے۔

مزید خبریں :