پالتو جانوروں کے ساتھ پرورش پانے والے بچے زیادہ صحت مند

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ 

بہت سے والدین سمجھتے ہیں کہ جانور  رکھنے سے ان کے بچوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کی ایک پالتو جانور کے ساتھ پرورش کرنا ان کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

قوت مدافعت میں بہتری

فوٹو: فائل

ہمارے طرزِ زندگی میں بے شمار ایسے پہلو ہوتے ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام کو متاثر کرتے ہیں، درحقیقت 20 منٹ کھل کے ہنسنے سے بھی انسان کی قوتِ مدافعت بہتر ہوتی ہے اور اس حوالے سے پالتو جانور بہت معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق اپنے پالتو جانور کے ساتھ اچھل کود کرنے والے بچوں کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

جسمانی صحت میں بہتری

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ 

بچوں کی ایک پالتو جانور کے ساتھ پرورش کرنے سے ان کی جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگر کسی بچے نے پالتو جانور پالا ہوگا تو وہ اس کے ساتھ خوب اچھل کود کرے گا جو کہ ورزش ہی تصور کی جائے گی اور یہ بچوں کی جسمانی اور دماغی صحت کے لیے بہترین ہے۔

جانوروں کے ساتھ کھیلتے وقت بچے بھاگ دوڑ بھی کرتے ہیں اور یہ انہیں پھرتیلا بناتا ہے۔

دباؤ سے نجات

فوٹو: فائل

موجودہ دور میں ہر فرد کسی نا کسی قسم کے دباؤ یا ذہنی اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہے، اسی کے پیش نظر متعدد تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پالتو جانور مالک کو دماغی سکون پہنچانے کے ساتھ ساتھ ڈپریشن جیسی صورتحال کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے اور اگر بچے چھوٹی عمر سے ہی جانور پالیں گے تو اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

مزید خبریں :