کورونا وائرس سے تحفظ اور اداسی دور بھگانے کیلئے مسکراہٹ بکھیرنے والا ماسک

فوٹو: سی نیٹ 

جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاں چہرے پر پہننے والے ماسک کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں حال ہی میں ان ہی ماسک میں مزید جدت لاتے ہوئے ایک اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سین فرانسسکو کی گرافک ڈیزائنر نے حال ہی میں ایسے ماسک ایجاد کیے ہیں جسے صارف کی شکل کی طرح پرنٹ کیا جائے گا۔

ان ماسک کا نام ’ریسٹنگ رِسک فیس‘ رکھا گیا ہے جو کہ کسی بھی شخص کو جان لیوا کورونا وائرس سے بچانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر پہننے کے بعد اُن کالے ماسک یا مختلف رنگوں کے ماسک سے کافی حد تک بہتر لگیں گے۔

فوٹو: سی نیٹ 

ان ماسک کو بنانے والی گرافک اور ویجوئل ڈیزائنر ڈینیل بیسکن کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ اس ماسک کو پہننے کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون کی فیس آئی ڈی لاک کو بھی کھول سکیں گے کیونکہ یہ ماسک پہننے والے شخص کی شکل کی طرح ہی ہوگا۔

فوٹو: سی نیٹ 

اس ماسک کو بنانے والے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد لوگ اس ماسک کو خریدنے کے لیے ویٹنگ لسٹ میں موجود ہیں۔

اس ماسک کو بنوانے کے لیے صارفین کو ایپ کے ذریعے اپنی تصویر اپ لوڈ کرنی ہوگی جس کے بعد ماسک بنانے والی سروس اس تصویر کو ماسک کی بناوٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس پر بنائے گی۔

یہ جدید ماسک صارفین 40 ڈالر کی رقم ادا کر کے خرید سکتے ہیں جب کہ اسے فروخت کے لیے پیش کی جانے والی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :