Time 26 فروری ، 2020
پاکستان

وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے تفتان کے درمیان ریل سروس معطل کرنے کا اعلان

فائل فوٹو

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ سے تفتان تک ٹرین سروس معطل کردی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ کوئٹہ اور تفتان کے درمیان چلنے والی چار ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے، یہ ٹرین سروس تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

دوسری جانب تفتان میں امیگریشن گیٹ چوتھے روز بھی بند ہیں جس سے لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے جب کہ سرحد کے دونوں اطراف زائرین بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز تفتان میں پھنسے ایرانی ٹرانسپورٹرزکو ایران جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے تفتان میں پاک ایران سرحد کو بند کر رکھا ہے جب کہ بلوچستان حکومت نے اندرون ملک سے بذریعہ تفتان ایران جانے والے زائرین کے صوبے میں داخلہ بھی بند کردیا ہے۔


مزید خبریں :