Time 03 مارچ ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس: سندھ حکومت نے 118بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کردیے

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث  118بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کردیے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق سندھ کابینہ نے انڈس اسپتال کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 100 ملین روپے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف فنڈ جاری کیا ہے اور ساتھ ہی صوبے میں 118بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے 5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوالی ہیں جن سے ان لوگوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا  جنہوں نے ایران اور چین کا سفر کیا ہوگا، یا جو شخص ان کے ساتھ رہا ہو، جس نے وہاں کا سفر کیا ہو یا جن میں وائرس کی علامات ہوں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والے 2301 لوگوں کو شناخت کیا گیا ہے جب کہ 900 پاکستانی ابھی تک ایران میں ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 5 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید خبریں :