03 مارچ ، 2020
خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے بعد اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات بنادیا گيا جبکہ شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا محکمہ لے کر لیبر اور کلچر کے محکمے دے دیے گئے۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ سے اطلاعات کی وزارت واپس لینے کی درخواست کی تھی۔
شوکت یوسفزئی کو ثقافت کا محکمہ دیا گیا ہے جو اس سے قبل برطرف وزیر عاطف خان کے پاس تھا۔