Time 04 مارچ ، 2020
پاکستان

تفتان: پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہوگئی

تفتان: پاک ایران بارڈر پر 12 روز بھی تجارت بند ہے جب کہ ایران سے زائرین کی آمد جاری ہے اور اب تک قرنطینہ میں رکھنے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کےمطابق ایران سےآنے والے 3 ہزار سے زائدافراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

لیویز حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز ایران سے 353 افراد آئے تھے جن میں سے 253 کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کے بعد پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھےگئے زائرین کی تعداد2238 ہوگئی ہے۔

چمن پر پاک افغان بارڈر بدستور بند

دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چمن کے مقام پر  پاک افغان بارڈر تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث  پاک افغان تجارت معطل ہونے سے افغانستان جانے والے میوہ جات کے ٹرک مقامی کولنگ اسٹورز منتقل کردیے گئے ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق مال بردارگاڑیاں، نیٹوآئل ٹینکرز اور ٹرانزٹ ٹریڈکنٹینرزکسٹم ہاؤس دیگریارڈ میں موجود ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہےکہ ایک ہفتے میں پاک افغان بارڈر پر 10 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں کوئی کورونا کا کوئی مریض نہیں پایا گیا۔

مزید خبریں :