04 مارچ ، 2020
وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مؤخر کردی گئی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کیلئے 5 ارب روپے کی سپلیمنٹری تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی مؤخر کردی گئی۔
اجلاس میں اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ پلاننگ سیل کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔
اس کے علاوہ ائیر فورس کیلئے انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کیلئے گرانٹ منظور کی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں قانونی چینلز کے ذریعے ترسیلات زر بڑھانے سے متعلق تجاویز بھی منظور کی گئیں۔