آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا

 اداکار ٹام ہینکس نے کورونا وائرس کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی—فوٹو فائل

آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریتا ویلسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

 اداکار ٹام ہینکس اس وقت کووڈ-19 سے متاثر ہوئے جب وہ آسٹریلیا میں اپنی نئی فلم ’لائف آف ایلوس پرسلے‘ کی عکس بندی میں مصروف تھے۔ 

اداکار ٹام ہینکس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سب کو بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تھکن، سردی، جسم میں درد اور ہلکا بخار محسوس ہورہا تھا جس کے باعث جو اس وقت وائرس چل رہا ہے اس کا خدشہ لگ رہا تھا تاہم کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز  نے ہمیں احتیاطی تدابیر بتائی ہیں جن پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ہم دونوں کو عوام کی حفاظت کے لیے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹام ہینکس نے 2016 کی سپرہٹ فلم ’انفرنو‘ میں ایک ایسے ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا جو دنیا بھر میں جراثیمی حملے کو بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایک موقع  پر خود بھی اس کا شکار نظر آتے ہیں۔

 ٹام ہینکس اینیمیٹیڈ فلم "ٹوائے اسٹوری فور "کے کردار"ووڈی " کے لیے بھی صدا نگاری کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :