Time 13 مارچ ، 2020
دنیا

کورونا وائرس سے دنیا میں بڑی بڑی شخصیات متاثر

جسٹس ٹروڈو کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں رہنے والے پہلے عالمی رہنما بن گئے ہیں— فوٹو: فائل

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے دنیا میں بڑی بڑی شخصیات متاثر ہوگئیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ


جسٹس ٹروڈو کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں رہنے والے پہلے عالمی رہنما بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلین وزیرداخلہ میں کورونا وائرس کی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے چند روز پہلے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں فلپائنی سفیر میں کورونا وائرس پایا گیا۔

اس کے علاوہ اسپین کی ملکہ میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا کیوں کہ انہوں نے حال ہی میں حکومتی وزیر سے ملاقات کی تھی جس میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تاہم فی الحال اسپین کی ملکہ لیٹیزیا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس 125 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا ہے، دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،اب تک 70 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے۔

مزید خبریں :