Time 14 مارچ ، 2020
دنیا

کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی کورونا کے سبب منسوخ

نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسنڈا آرڈن—فوٹو فائل

نیوزی لینڈ حکومت نے کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی کی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی۔

گزشتہ برس 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مسجد النور سمیت 2 مساجد پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں سمیت 50 نمازیوں کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا تھا۔

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک 143 ممالک اور علاقوں تک پھیل گیا ہے اور نیوزی لینڈ میں بھی اب تک 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا قرار دیا ہے جب کہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر  دنیا بھر میں اہم تقریبات، کانفرنسیں اور کھیلوں کے مقابلے  بھی منسوخ یا ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :