دنیا
Time 14 مارچ ، 2020

کورونا وائرس 145 ممالک تک پھیل گیا

چین سے پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس اب 145 ممالک اور علاقوں تک پھیل گیا ہے اور اس سے ہلاک افراد کی تعداد 5 ہزار 436 ہوگئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کووِڈ -19 (کورونا) کے مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 80 ہزار 824 ہوچکی ہے جس میں سے 65 ہزار 547 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چین میں آج مزید 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے جس کے بعد وہاں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 189 ہو گئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ سینٹر کے مطابق وائرس پر اب قابو پایا جارہا ہے اور مریضوں کی تعداد میں واضح کمی ہو رہی ہے۔

چین کے بعد اٹلی اور ایران اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔  اٹلی میں متاثرین کی تعداد 17 ہزار 660 وائرس تک پہنچ گئی ہے جن میں سے ایک ہزار 266 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

ایران میں اب تک کیسز کی کل تعداد 11 ہزار 364 ہے جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 514 ہے۔

چین کے علاوہ جنوبی کوریا، امریکا، بھارت اور فلپائن میں بھی وائرس سے آج ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

جنوبی کوریا میں 5 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 72 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی کل تعداد 8086 ہے۔

امریکا میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،329  ہے جب کہ وہاں اس وائرس سے اب تک 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کرکے 50 ارب ڈالرز کے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی وزارت صحت کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس سے 79 اموات اور 3661 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی بھی کورونا کیسز کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں ساتھ ہی تعلیمی ادارے،  دفاتر اور عوامی مقامات بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :