کورونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات کی گواہی عالمی ادارہ صحت بھی دے رہا ہے: فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی دے رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکومت نے عوام کے مفاد اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ او بھی دے رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کورونا وائرس کے تدارک کے لیے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، عوام ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 34 مریض سامنے آ چکے ہیں جس میں سے 17 سندھ، 10 بلوچستان، 4 اسلام آباد اور 3 گلگلت بلتستان میں ہیں۔

مزید خبریں :