نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 20 مارچ کو طلب کرلیا

نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب جیو نیوز اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 54 کنال کے پلاٹ الاٹ کیے: ترجمان نیب— فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب جیو نیوز اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 54 کنال کے پلاٹ الاٹ کیے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف 1986 میں وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

نیب نے سابق وزیراعظم کو 20 مارچ کو 11 بجے طلب کیا ہے تاہم سابق وزیراعظم ان دنوں علاج کے لیے برطانیہ میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور آفس میں پیشی کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔

ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو نیب نے پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں گرفتار کیا۔

13 مارچ کو لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔

مزید خبریں :