17 مارچ ، 2020
ہم سب جانتے ہیں کہ ذہنی دباؤ اور اضطراب کی کیفیت سے دور رہنا ہی ہماری صحت کے لیے اچھا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم اپنی روزمرہ زندگی میں بے شمار کام ایک ساتھ کر رہے ہوتے ہیں اور ایسے میں ہم ذہنی دباؤ کی کیفیت کا شکار ہو ہی جاتے ہیں۔
اسٹریس یعنی دباؤ کی کیفیت میں مبتلا رہنے سے انسان کی صحت بے حد متاثر ہوتی ہے اور حال ہی میں اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ہماری زندگی غیر میعاری لائف اسٹائل اور دباؤ سے بھرے طرزِ زندگی سے بھی متاثر ہوتی ہے۔
بی ایم جی اوپن میں شائع کیے جانے والے مطالعے کے مطابق زندگی کو کم کرنے والی سب بڑی وجہ تمباکو نوشی اور ذیابیطس ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید دباؤ کی کیفیت میں مبتلا رہنے والی انسان کی زندگی عام انسان کی زندگی سے 2.8 سال کم ہوجاتی ہے۔
ماہرین صحت نے تجویز کی ہے کہ لمبی زندگی کے لیے واحد راستہ یہی ہے کہ آپ صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں، اپنی خوراک کا خیال رکھیں اور ساتھ ہی ورزش کو معمول بنا لیں۔