Time 17 مارچ ، 2020
پاکستان

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی واجد علی شہید ہو گیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع دادو سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائر کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید خبریں :