تفتان قرنطینہ مرکز کی حالت زار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تفتان سرحد پر کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ مرکز کی حالت زار سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد حکومت پاکستان نے ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کو تفتان سرحد پر بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لیویز حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر کسی بھی شخص کو قرنطینہ مرکز سے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں تفتان میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں سہولیات کے فقدان کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تفتان قرنطینہ مرکز میں خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد ایک ہی جگہ رہ رہے ہیں۔

قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے ایک شخص نے بتایا کہ قرنطینہ میں ٹوائلٹس کا بھی مناسب بندوبست نہیں ہے جب کہ ویڈیو میں قرنطینہ میں صفائی کابھی قفدان واضح نظر آ رہا ہے۔

مزید خبریں :