لاہور میں نادرا کا دفتربند، شناختی کارڈ بنانے کا عمل معطل

کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دفتر بند کردیا جس کی وجہ سے قومی شناختی کارڈ بنانے کا عمل معطل ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان میں بھی نادرا دفاتر 14 روز کے لیے بند کردیے گئے تھے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر کی طرح سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں آنے اور جانے والی ٹریفک میں گزشتہ 5 روز میں کمی آئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرکی اہم شاہراہوں پر کلورین اسپرے بھی کیا گیا جب کہ ماسک اور سینٹائزرمہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

کریک ڈاؤن میں اب تک مجموعی طور پر 207 افراد گرفتار کیا گیا جبکہ 72 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 467 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :