Time 21 مارچ ، 2020
دلچسپ و عجیب

قرنطینہ فلیٹ میں لگاتار 10 گھنٹے میں 61 کلو میٹر دوڑ کا ریکارڈ

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں نے خود کو سیلف آئسولیٹ کرلیا ہے تاکہ وہ وائرس سے بچ سکیں اور اس دوران تمام تر لوگ گھروں میں اچھا وقت گزانے کے لیے نت نئی سرگرمیاں تلاش کر رہے ہیں۔

گھروں میں موجود بے شمار لوگ وقت گزارنے کے لیے کہیں سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں تو کہیں متعدد لوگ آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر اپنے پسندیدہ شو دیکھ کر بھی یہ وقت گزار رہے ہیں۔

اسی ضمن میں ایک ہسپانوی شخص نے سوشل میڈیا یا نیٹ فلکس کا انتخاب نہیں کیا بلکہ انہوں نے تروتازہ رہنے کے لیے ورزش کا چناؤ کیا اور اپنے آپ کو ایک چیلنج دیدیا۔

یورپ کے 41 سالہ جاویر نامی شہری نے اپنے اپارٹمنٹ میں ہی 10 گھنٹے 61 کلومیٹر دوڑ لگائی اور اس حوالے نے انہوں نے اپنی اسمارٹ واچ کا ڈیٹا بھی شیئر کیا۔

جاویر کا کہنا تھا کہ یہ ان کی پوری زندگی میں سب سے مشکل ترین چیلنج تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے 54 کلومیٹر دور مکمل کر لی تھی تو ان میں مزید دوڑ لگانے کی ہمت نہیں تھی لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے موصول ہونے پیغامات کی وجہ سے انہیں ہمت ملی اور انہوں نے یہ  دوڑ مکمل کی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اٹلی میں اِس وقت لاک ڈاؤن ہے اور ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 113 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :