لاہور: واسا نے شہریوں کے ہاتھ دھونے کیلیے واٹر ٹینکر کھڑے کردیے

لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے واسا نے شہر کے مختلف علاقوں میں کلورین ملے پانی کے ٹینکر کھڑے کردیے۔

ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر ہاتھ شہریوں کے ہاتھ دھونے کے لیے کھڑے کیے گئے ہیں جب کہ اسی لیے کلورین ملے پانی کے واش بیسن بھی لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کلورین ملے پانی سے ہاتھ دھونے سے جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے اور یہ پانی صرف پانی صرف ہاتھ دھونے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہری پانی گھر بھی لے جاسکتے ہیں، واسا شہریوں کو وائرس سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرےگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 519 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :