آئی فون 'سِری' بھی صارفین کو کورونا وائرس سے متعلق مشورے دے گی

فوٹو: بشکریہ سی این بی سی 

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کووڈ-19 سے متعلق معلومات کے پیشِ نظر اپنے وائس اسسٹنٹ سری کو اپ ڈیٹ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل وائس اسسٹنٹ سِری میں کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ شامل کی گئی ہے اور اب صارفین سِری سے کورونا وائرس سے متعلق معلومات اور مشورے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایپل وائس اسسٹنٹ سری صارفین کو کووڈ-19 کی علامات سے متعلق بھی آگاہ کرے گی اور انہیں آئسولیشن میں رہنے اور دیگر احتیاطی تدابیر برتنے کے حوالے سے مشورے بھی دےگی۔

کمپنی کے مطابق سری جو بھی معلومات صارفین کو دے گی اس کا ذریعہ امریکی پبلک ہیلتھ سروس اور سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول ہے جب کہ یہ فیچر ابھی صرف امریکا کے ایپل صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی سرگرم عمل ہیں اور اس سے قبل ایپل کمپنی کے سربراہ کی جانب سے لاکھوں ماسک عطیہ کرنےکا بھی اعلان کیا گیا تھا۔    

مزید خبریں :