پاک فوج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی یکجا ہو کر کورونا وائرس کا مقابلہ کریں گے۔

پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اس مشکل صورتحال میں وہاں کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی ہرممکن مدد کی جا رہی ہے اور ان کے لیے جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل کا بھی بندوبست کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 958 ہوگئی ہے جن میں سے 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہے جب کہ کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ایک ڈاکٹر اسامہ اس مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :