Time 25 مارچ ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

کورونا کے باعث آئسولیشن میں جانے والے افراد کیلیے انسٹاگرام کا دلچسپ فیچر

کورونا کے باعث آئیسولیشن کو ختم کرنے کیلئے انسٹاگرام کا دلچسپ فیچر—فوٹو فائل

انسٹاگرام نے کورونا وائرس کے باعث آئسولیشن کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دلچسپ فیچر پیش کر دیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے ’کو واچنگ‘ فیچر کو متعارف کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ پر رہتے ہوئے ایک ساتھ ایک ہی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں جس سے وہ محدود رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے جڑیں رہیں گے۔

مذکورہ فیچر ویڈیو چیٹ کے دوران دائیں جانب دکھائی دے گا جہاں پر کلک کرنے سے حال ہی میں لائکس کی گئی پوسٹ نمایاں ہو جائیں گی جس کے بعد جو پوسٹ بھی دوست کے ساتھ مل کر دیکھنی اور اس پر تبصرہ کرنا ہو گا ایک ساتھ ویڈیو پر رہتے ہوئے اس پر تبصرہ کیا جا سکے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیچر کے علاوہ کووڈ-19 کے حوالے سے سرچ میں تصدیق شدہ معلومات کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، اور تصدیق شدہ معلومات حاصل کرنے کے لیے اسٹیکر بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ جھوٹی معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کو مٹا دیا جائے۔

انسٹاگرام میں ڈونیشن اسٹیکر کا بھی اضافہ ہوا ہے جس کے تحت غیر سرکاری ادارے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ شامل کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سماجی فاصلے کی آگاہی دینے کے لیے انسٹا گرام نے stay at home یعنی گھروں پر رہنے کی ہدایت والا اسٹیکر بھی متعارف کرایا ہے۔

 
انسٹاگرام اسٹیکر—

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی فی الحال کوئی ویکسین نہیں، دنیا بھر کے سائنس دان کورونا کے خاتمے کی ویکسین کو بنانے میں سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں لہذا اس سے بچنے کا مؤثر فی الحال صرف سماجی فاصلہ ہی بتایا گیا ہے۔

مزید خبریں :