انسٹاگرام کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرے گی

فوٹو: بشکریہ 9 ٹو 5 میک

متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل، ایپل اور دیگر کووڈ-19 کے حوالے سے صارفین کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر ر ہی ہیں۔

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام نے بھی کورونا سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے احسن قدم اٹھایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اب کورونا سے متعلق خبروں کا بھی ذریعہ بنے گی اور صارفین کو کورونا سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر ان کی نیوز فیڈ پر فراہم کرے گی۔

انسٹاگرام پر نیوز فیڈ کے اوپری حصے پر ایک نیا حصہ شامل کیا گیا ہے جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور مقامی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی معلومات نظر آئے گی۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر اس نئے معلوماتی ٹیب پر ایک پیغام نظر آئے گا جس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی کورونا سے بچاؤ سے متعلق تازہ ترین معلومات نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پر سرچ بار پر آنے والی جعلی اور غیر تصدیق شدہ تجاویز کو ایپ سے ہٹادیا گیا تھا جب کہ فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر کورونا وائرس سے متعلق فروخت کی جانے والی چیزوں کے اشتہارات کو بھی ہٹایاگیا تھا۔

دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز اٹلی میں ایک ہی روز میں 368 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ ایران میں بھی 98 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :